چین کا خلائی مشن 3 خلا باز کو لے کر تیانگونگ اسٹیشن پہنچ گیا

WhatsApp Channel Join Now

چین نے گزشتہ روز اپنا نیا انسانی خلائی مشن شینزو-23 کامیابی سے خلا کی جانب روانہ کیا تھا جس میں سوار تین خلا باز تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 203 فٹ لمبا لانگ مارچ-2F  راکٹ گوبی صحرا میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 8 منٹ پر روانہ ہوا۔

مشن میں کمانڈر ژو یانگژو سمیت ژانگ ژیوان اور لائی کا-یِنگ شامل ہیں جبکہ لائی کا-یِنگ ہانگ کانگ سے خلا میں جانے والے پہلے خلا باز بن گئے ہیں۔

خلائی اسٹیشن پہنچنے والے تینوں خلابازوں نے وہاں پہلے سے موجود اپنے ساتھیوں سے ملاقات کی جس کے بعد مدار میں عملے کی تبدیلی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

شینزو-23 مشن کے تحت تینوں خلا باز تقریباً چھ ماہ تک تیانگونگ اسپیس اسٹیشن میں قیام کریں گے تاہم اس مشن کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک خلا باز کو تاریخ میں پہلی بار ایک سال تک خلا میں رہنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

چینی خلائی حکام کے مطابق یہ طویل دورانیہ مشن آئندہ آنے والے شینزو-24 مشن کے ساتھ جڑا ہوا ہے جس کے تحت ایک پاکستانی خلا باز کو بھی مختصر مدت کے لیے تیانگونگ بھیجا جائے گا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top