پاکستانی کوہ پیما سلمان عتیق نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
سلمان عتیق آج صبح 11 بج کر 49 منٹ پر 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کے سمٹ پر پہنچے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سلمان عتیق ایورسٹ سر کرنے والے 14 ویں پاکستانی بن گئے ۔
ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے جسے سر کرنا کوہ پیماؤں کے لیے ایک بڑا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان عتیق گزشتہ سال نیپال میں واقع ماسلو چوٹی بھی کامیابی سے سر کرچکے ہیں جبکہ ان کی حالیہ کامیابی پر کوہ پیمائی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




