تہران:
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو طاقت یا دباؤ کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا تصور حقیقت سے دور ہے اور یہ محض ایک وہم ہے۔
ایرانی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ تہران نے ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کی ہے اور خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے ہر ممکن سفارتی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی ہے۔
مسعود پزشکیان کے مطابق ایران نے جنگ سے بچنے کے لیے متعدد مواقع پر لچک کا مظاہرہ کیا اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری میں باہمی احترام ہی پائیدار اور محفوظ راستہ ہے جبکہ طاقت کے ذریعے دباؤ ڈالنا کسی بھی دیرپا حل کا ذریعہ نہیں بن سکتا۔
ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کی جانب سے مذاکرات اور رابطے کے تمام دروازے کھلے ہیں تاہم برابری اور احترام کی بنیاد پر ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




