وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان کی جس جگہ سے ہم پر حملہ ہوگا ہم بھر پور جواب دیں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغانستان بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، افغانستان کو ہدایت دہلی سے ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہندوستان ہاں نہیں کرے گا وہ کسی جگہ نہیں آئیں گے، افغانستان نے تین دفعہ میرے سامنے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی سے انکار کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغان حکام نے مجھے کہا کہ زبانی یقین دہانی کراتے ہیں تحریری طور پر یقین دہانی نہیں کروا سکتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کی جس جگہ سے پاکستان پر حملہ ہوا تو پھر وہیں پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ووٹر کی عمرکم کرنے کی کسی تجویز سے متعلق مجھے معلوم نہیں ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




