ایران نے فوری اقدامات نہیں کیے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، ٹرمپ کی دھمکی

WhatsApp Channel Join Now

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر ایرانی قیادت کو دھمکی دی ہے کہ فوری اقدام نہیں کیا تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی قیادت نے فوری اقدام نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ان کے لیے بہتر ہوگا کہ جلد آگے بڑھیں یا ان کا کچھ نہیں بچے گا، وقت انتہائی اہم ہے۔

دوسری جانب خبرایجنسی رائٹرز نے ایکسیوس کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ انتہائی اہم ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایران کے حوالے سے  فوری کارروائی کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت کریں گے۔

 

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top