کراچی: لنڈا فیکٹری میں آگ، ریسکیو اور فائر بریگیڈ موقع پر موجود
کراچی میں لنڈا فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔ ترجمان 1122 کے مطابق فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
کے ایم سی فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے آٹھ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل تعینات کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع دو بجکر 15 منٹ پر موصول ہوئی، جس پر بروقت عملہ روانہ کیا گیا۔
ترجمان 1122 اور فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور نقصان کم سے کم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




