کراچی:
شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈیفنس فیز 2 میں ڈیفنس لائبریری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری۔
حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں لڑکے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 15 اور 16 سال کے درمیان ہیں تاہم ان کی شناخت کا عمل تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




