معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ماسکو میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سول وعسکری حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو اجاگرکیا۔
مقررین نے معرکہ حق کے شہداء اورغازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
10 مئی 2026 کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نےیوم معرکہ حق قومی جذبے کے ساتھ منایا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




