وزیرِاعظم شہباز شریف نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف سیریز میں 3-0 سے کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ٹیم کی شاندار کارکردگی محنت، نظم و ضبط اور غیر معمولی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
وزیراعظم نے محسن نقوی اور ٹیم مینجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ان کی حمایت اور عزم قابل تعریف ہے۔
شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ قومی ویمنز ٹیم مستقبل میں بھی نئے سنگ میل عبور کرے گی اور پاکستان کے لیے مزید بڑے اعزازات حاصل کرے گی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




