عالمی اسکواش چیمپین شپ: پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کا دوسرے راؤنڈ میں سفر ختم ہو گیا

WhatsApp Channel Join Now

پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کاپام ہلز پی ایس اے عالمی اسکواش چیمپین شپ  کے دوسرے راؤنڈ  ہی میں سفر ختم ہو گیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر میں ہونے والی 71 ہزار ڈالرز کی چیمپین شپ میں عالمی نمبر 28 اور  عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان کو عالمی جونیئر چیمپین اور عالمی نمبر 8مصر کے محمد ذکریا نے  آسان مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دے دی۔

محمد زکریا نے پہلا گیم 4-11 سے جیتنے کے بعد دوسرا گیم 5-11 سے اپنے نام کیا اور  تیسرے گیم  میں اسی اسکور سے فتح پا کر نور زمان کو ایونٹ سے باہر کردیا، پاکستان کےعالمی نمبر46 محمد اشعب عرفان کو  بھی انگلینڈ کے ناتھن لیک نے  کسی دقت کے بغیر 0-3 سے زیر کرلیا۔

 امریکا میں سکونت پذیر ناتھن لیک نے  پہلا گیم3-11، دوسرا گیم 12-14 اور تیسرا گیم 10-12 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top