واشنگٹن:
ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر تجارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر 4 جولائی تک امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ طے نہ پایا تو یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کر دیے جائیں گے۔
امریکی صدر نے یہ انتباہ گزشتہ روز اس وقت جاری کیا جب یورپی حکومتیں اور قانون ساز مجوزہ تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر سے گفتگو کے دوران واضح کر دیا ہے کہ امریکا اپنی 250 ویں سالگرہ تک معاہدہ چاہتا ہے بصورت دیگر یورپی یونین کو سخت تجارتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی صدر نے یورپ سے درآمد ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر درآمدی ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




