فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈکپ فائنل کا ٹکٹ خریدنے پر ہاٹ ڈاگ اور کولڈ ڈرنک مفت ملے گی۔
ورلڈ کپ فائنل کے مہنگے ٹکٹوں پر ہونے والی تنقید کے درمیان گیانی انفینٹینو نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی شائق 20 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ خریدتا ہے تو وہ ذاتی طور پر اسے ہاٹ ڈاگ اور کوک فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مداح کو بہترین تجربہ حاصل ہو۔
رواں سال امریکا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فائنل کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں مسلسل خبروں میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی میں فائنل کے بعض ٹکٹ فی کس تقریباً 23 لاکھ ڈالر تک ری سیل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
انفینٹینو نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ فیفا نے ٹکٹ اتنی قیمت پر فروخت کیے ہیں بلکہ امریکا میں ٹکٹ دوبارہ فروخت کرنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے قیمتیں کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ابتدائی قیمت کم رکھی جائے تو لوگ انہیں مہنگے داموں دوبارہ فروخت کرتے ہیں۔
فیفا صدر کے مطابق گروپ مرحلے کے تقریباً 25 فیصد ٹکٹ 300 ڈالر سے کم قیمت میں دستیاب ہیں جو امریکی کالج کھیلوں کے مقابلوں کے برابر سمجھے جا سکتے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




