کراچی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

WhatsApp Channel Join Now


کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں گلبرگ پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کی شناخت یامین کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top