حیدرآباد:
گدی قبرستان حالی روڈ پر بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث العزیز کالونی سمیت اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس پر مشتعل علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے حیسکو حالی روڈ سب ڈویژن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مرکزی سڑک پر ٹائر نذر آتش کر دیے جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی اطلاع بروقت متعلقہ حکام کو دے دی گئی تھی تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔
مظاہرین نے شکوہ کیا کہ شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے اور حکام کی عدم توجہی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹرانسفارمر مرمت کرکے بجلی کی فراہمی بحال کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




