حیدرآباد:
سنی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر خالد قادری پر قاتلانہ حملے کے خلاف کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔
رات گئے شہر کے مصروف ترین علاقے حیدر چوک پر ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور فوری انصاف کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خالد قادری پر حملے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم اب تک پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
احتجاج کرنے والوں نے دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اس کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کر رہی جس سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔
سنی تحریک کے کارکنان نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو فوری گرفتار نہ کیا گیا تو منگل کے روز ایس ایس پی آفس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




