مراکش میں فوجی مشقوں کے دوران دو امریکی اہلکار لاپتا ہوگئے۔
یوایس افریقی کمانڈ (افریکوم) نے بیان میں بتایا کہ مراکش میں فوجی مشقوں کے دوران دو اہلکار لاپتا ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ لاپتا ہونے والے دونوں فوجی افریقن لائن 2026 میں شرکت کر رہے تھے، سالانہ بنیاد پر یہ مشقیں، امریکی افواج، نیٹو اتحادی اور افریقی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔
فوجی اہلکاروں کے لاپتا ہونے کے واقعے پر بیان میں کہا گیا کہ دونوں اہلکار کیپ دارا کے تربیتی علاقے کے قریب سے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے، یہ علاقہ مراکش کے شہر طانطان کے قریب واقع ہے۔
سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکا، مراکش اور دیگر ممالک کی بری، فضائی اور بحری اہلکار دونوں لاپتا فوجیوں کی تلاش اور ریسکیو کے مشن میں مصروف ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




