بگ باس 17 کے فاتح اور مشہور کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ دوسری بار والد بن گئے ہیں۔
مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو اسٹار منور فاروقی دوسری بار والد بن گئے ہیں، ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جو ان دونوں کی پہلی اولاد ہے۔
یاد رہے کہ منور فاروقی نے 2017 میں جیسمین سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے، تاہم 2022 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔
View this post on Instagram
بعد ازاں، بھارتی کامیڈین نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی، جو مہزبین کی بھی دوسری شادی تھی اور پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی سمیرا ہے۔
منور فاروقی نے انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کی اور ساتھ ہی اہلیہ اور نومولود بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی۔
پوسٹ میں انہوں نے لکھا ’الحمداللہ، گھر میں برکت آئی ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




