ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ وہ ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے۔
آئی آر جی سی نیوی کمانڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے گی۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متفق نہیں ہوں اب جنگ یا سفارتی حل میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ بدلنا ہوگا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




