اسلام آباد:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر مہمند اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے خارجی عناصر کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے اس کامیاب آپریشن پر فورسز کی مستعدی اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور ملک دشمن عناصر کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان کا ہر جوان وطن عزیز کے دفاع کے لیے دن رات مصروفِ عمل ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور قوم ان پر فخر کرتی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




