تہران:
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں اور ناکہ بندی کا اصل مقصد ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے اندر مختلف سیاسی دھڑوں کو شدت پسند اور اعتدال پسند گروہوں میں تقسیم کر کے دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ ملک کے اندر اختلافات کو ہوا دی جا سکے۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں قومی یکجہتی ہی سب سے مؤثر جواب ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایرانی عوام اور قیادت کو متحد ہو کر بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا ہوگا کیونکہ اندرونی انتشار دشمن کے مقاصد کو تقویت دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ بیرونی چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ کیا ہے اور موجودہ حالات میں بھی یہی راستہ اختیار کرنا ناگزیر ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




