کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی لائن پھٹ گئی جس کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے باعث پانی کی فراہمی کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بریک ڈاؤن دھابیجی کے سیکنڈ فیز میں پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش اور پانی کے بیک پریشر کے باعث دو لائنوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ہے، جس کے بعد واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام اور انجینئرز موقع پر پہنچ گئے، ہنگامی بنیادوں پر جائزہ جاری ہے۔
ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق مکمل تصدیق کے بعد فوری مرمتی کام کا آغاز کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے بار بار ہونے والے اچانک بریک ڈاؤنز شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے متعلق کے الیکٹرک انتظامیہ کو آگاہ کر دیا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




