باجوڑ میں پولیس وین اور ایمولینس پر فائرنگ، 5 اہلکاروں سمیت 9 زخمی

WhatsApp Channel Join Now

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس موبائل اور ایمبولینس پر فائرنگ سے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے رشکئی میں پولیس گاڑی پر نامعلوم افراد نے  فائرنگ کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں میں ایک ریسکیو ڈرائیور اور 3 شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لینے آنے والی ریسکیو ایمبولینس پر بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

جس سے ڈرائیور اور 3 سویلین زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top