ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا مبینہ طور پر ایک اور فراڈ کا کیس سامنے آگیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکار سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔
سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد نے بتایا کہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ان سے 19 لاکھ بٹور لیے ہیں، یہ پیسے انہیں اٹلی بھیجنے کا جھانسہ دے کر وصول کیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک سال گزرنے کے بعد پولیس اہلکار کا فون اٹھانا بند کر دیا ہے، جس پر سی ٹی ڈی اہلکار دوست محمد کی درخواست پر تھانہ گلبرگ میں کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا۔
تھانہ گلبرگ میں مقدمے کے اندراج کے بعد ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔
پولیس اہلکار دوست محمد سی ٹی ڈی کراچی میں تعینات ہے اور کاشف ضمیر پولیس اہلکار کے پاس کراچی جاکر قیام کرتا رہا ہے۔
دوست محمد نے بتایا کہ کاشف ضمیر سے دوسال قبل ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




