امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے اور ایران دراصل اسے کھولنا چاہتا ہے تاکہ یومیہ کروڑوں ڈالر کی آمدنی دوبارہ حاصل کی جا سکے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے تازہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند نہیں کرنا چاہتا بلکہ اسے کھلا رکھنا چاہتا ہے، کیونکہ اس آبی گزرگاہ سے وہ روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کماتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران محض چہرہ بچانے کے لیے آبنائے ہرمز کی بندش کی بات کررہا ہے جبکہ حقیقت میں امریکا نے اس اہم بحری گزرگاہ کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل بعض افراد نے مجھ سے رابطہ کر کے بتایا کہ ایران فوری طور پر آبنائے کو کھولنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز کو کھولا گیا تو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی گنجائش نہیں رہے گی، جب تک کہ ہم ان کی قیادت سمیت پورے ملک کو تباہ نہ کر دیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تاہم آبنائے ہرمز میں فوج کو امریکی ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




