عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں کے پی اسمبلی کے اجلاس پر کتنی لاگت آئیگی؟

WhatsApp Channel Join Now


پشاور:

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس پر کتنی لاگت آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چل پڑی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، ایک دن کے اجلاس پر کتنا خرچہ آیا؟ یہ وہ سوال ہے جو سوشل میڈیا پر کیا جارہا ہے۔

ایونٹ کو آرگنائزڈ کرنے والے کنٹریکٹر کے مطابق تیاریوں کے حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اس پر 15 لاکھ کے قریب خرچہ آیا جس میں کھانے پینے اور دیگر اخراجات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا خصوصی اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا جسے عوامی اسمبلی کا نام دیا گیا، ارکان اسمبلی کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئیں، اجلاس کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوئی، ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا، عام شہریوں کو اجلاس دیکھنے کی اجازت دی گئی۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مردان جلسے میں اسمبلی کا اجلاس کھلے میدان میں منعقد کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسمبلی رولز 30 کے سب سکیشن (آئی) کے تحت اجلاس عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں طلب کیا۔

اجلاس کے لیے اسٹیڈیم میں اسمبلی کی طرز پر تیاری کی گئی، اسپیکر کے دائیں طرف حکومت اور بائیں طرف اپوزیشن ارکان کے لیے کرسیاں لگائی گئیں، ارکان اسمبلی کے لیے کرسیاں اسمبلی سے اسٹیڈیم منتقل کی گئیں۔

اجلاس کی کارروائی کے لیے ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا، ہر رکن کے لیے الگ الگ مائیک لگایا گیا، سرکاری افسران اور میڈیا کے لیے الگ الگ نشستیں مختص کی گئیں، ارکان اسمبلی اور مہمانوں کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کا بندوبست کیا گیا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top