وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درآمدی ایل سیز کے لیے صوبے میں نئے نظام کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کا اجراء اور پراسیسنگ اب سندھ بینک کے ذریعے کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد شفافیت اور مالی نگرانی کو بہتر بنانا ہے۔
کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ سرکاری رقوم نجی بینکوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ ختم کر دیا گیا ہے، سندھ بینک کے ذریعے بہتر مالی مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بینک کی ٹریڈ فنانس سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
سندھ کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ نجی بینکوں کی غیر ضروری فیسوں میں کمی آئے گی، ایکسچینج ریٹ سے منافع کے نظام میں بہتری کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ایل سیز صرف سندھ بینک سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شفافیت اور مالی نظم و ضبط پر زور دیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




