جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر رائلی روسو پاکستان سپر لیگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پی ایس ایل میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیرملکی کھلاڑی بن گئے۔
بدھ کے روز کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں روسو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اتر کر اپنی 100ویں پی ایس ایل شرکت مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔
36 سالہ روسو مسلسل دسویں ایڈیشن میں ایکشن میں ہیں جو ان کی لیگ سے مستقل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے پی ایس ایل کیریئر میں 4 سیزن ملتان سلطانز جبکہ 6 سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی۔
اعداد و شمار کے مطابق روسو نے 99 میچز میں مجموعی طور پر 2366 رنز اسکور کیے جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




