میرانشاہ میں پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور عمائدین کا اہم جرگہ منعقد کیا گیا۔
شمالی وزیرستان کے جی او سی نے جرگے کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور شمالی وزیرستان میں امن و خوشحالی کے لیے قبائلی عمائدین اور مشران کے کلیدی کردار کو سراہا، جرگے میں عوام و ریاستی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
شرکاء کو علاقے میں سرگرم دہشت گرد عناصر کی جانب سے امن کو نقصان پہنچانے کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا، افغانستان کے ساتھ سرحدی صورتحال اور اس کے علاقے پر اثرات کے متعلق گفتگو بھی کی گئی۔
قبائلی عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امن، برداشت، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




