سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی شعبے کو 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل کردی۔
سوئی گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے تمام شعبوں کے درمیان گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور لائن پیک کو بہتر بنانے کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ تمام صنعتی صارفین (بشمول کیپٹو پاور پلانٹس) کو گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لیے معطل رہے گی۔
ایس ایس جی سی کے مطابق اتوار 12 اپریل 2026 صبح 8:00 بجے سے پیر 13 اپریل 2026 صبح 8:00 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے صارفین کو بہتر گیس پریشر کی فراہمی کے لیے مسلسل پرعزم ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




