میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی پراسرار موت کے واقعے سے متعلق پی ایم اینڈ ڈی سی نے متعلقہ میڈیکل کالج سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے صوبائی حکومت سے انکوائری رپورٹ بھی مانگ لی۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق طالبات کی ہراسانی سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار ہے، قصور وار ثابت ہونے پر فیکلٹی اور ادارے کے خلاف کارروائی ہوگی۔
صدر کونسل پروفیسر رضوان تاج نے اعلان کیا کہ ڈسپلنری کمیٹی میں کارروائی کی جائے گی، طلبہ براہِ راست ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ محفوظ تعلیمی ماحول کی عدم فراہمی قوائد کی خلاف ورزی ہے۔ طلبہ کو ہراسانی، دھمکی یا بدسلوکی پر سخت کارروائی ہوگی۔ طلبہ کی سلامتی اور ذہنی صحت اولین ترجیح ہے۔
تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹیاں لازمی قرار دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ میرپور خاص کے نجی میڈیکل میں تیسرے سال کی طالبہ فہمیدہ لغاری نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ورثا کا الزام ہے کہ طالبہ کو کالج ٹیچر کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا تھا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




