آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدر آباد کے کپتان پیٹ کمنز کمر کے حتمی اسکین کے لیے آسٹریلیا واپس لوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے فٹنس مسائل کے باوجود آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو سیزن شروع ہونے سے قبل جوائن کرلیا تھا، وہ اس کے ساتھ ہی ری ہیب کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ان کا اسکین پہلے سے طے شدہ اور کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں ہوگا، اگر وہ فٹ قرار پائے تو 17 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے۔
کمنز سن رائزرز کے کپتان ہیں اور میچ کے لیے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ان کی عدم موجودگی میں ایشان کشن قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔
پیٹ کمنز گزشتہ سال جولائی سے کمر کی انجری کا شکار ہیں، وہ اس دوران صرف ایک ایشز ٹیسٹ کھیل سکے۔
انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کی امید ظاہر کر دی تھی تاہم مکمل فٹ نہ ہونے کے باعث وہ ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
کمنز نے آئی پی ایل سے قبل کہا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے حصے میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں، اسی مقصد کے تحت وہ باقاعدگی سے نیٹس میں بولنگ کر رہے تھے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




