کراچی:
شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، مطلع جزوی ابرآلود اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج 20 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی اور مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج شام یا رات کے وقت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 گری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 40 سے 70 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




