امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کے بعد اپنا اگلا ہدف کیوبا کو ٹھہرادیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس میں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا ہدف کیوبا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران جنگ کے دوران ہی ایسا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے امریکی فوجی کارروائیوں کا اگلا ہدف کیوبا کو ہی بتایا۔
اسی طرح امریکی حکومتی جماعت ریپبلیکن کے ایک سینیٹر بھی ٹرمپ کے اس بیان کی حمایت کرچکے ہیں اور کہا ہے کہ اب کمیونسٹ آمریت زدہ ممالک کے دن گنے جا چکے ہیں۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر آپشن استعمال کرے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




