مینٹل اسپتال میں انوکھی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں سے ایک مریض ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مریض کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مینٹل اسپتال لاہور میں داخل مریض اسپتال سے ایمبولینس لے کرفرار ہوگیا اور ایمبولینس لے کر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔
پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کی اور شاہدرہ اسپتال سے ذہنی مریض کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے ایمبولینس بھی برآمد کرلی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ذہنی مریض اسپتال جا کر کہتا رہا ایم ایس ہوں چارج لینے آیا ہوں جبکہ مریض نے پولیس کو بیان دیا کہ میں خون دینے اسپتال آیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




