راولپنڈی، ایک ہی دن میں ڈکیتی و چوری کی 3 وارداتیں

WhatsApp Channel Join Now

تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں واقع گھر میں چوری کی دو وارداتیں پیش آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید پر عزیز اقارب سے ملنے جانے والوں کے گھروں کا صفایا کردیا گیا، چور گھروں کے تالے کھڑکیاں توڑ کر 3 لاکھ روپے ۔لائی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

چوری کی وارداتیں نجی ہاوسنگ سوسائٹی سیکٹر فور اور گلشن آباد میں ہوئیں۔ پولیس نے سیدہ زویا اور محمد اسد کی درخواست پر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

اسی طرح تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک نور میں بھی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دو سگے بھائیوں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ  بھائیوں کے والد اشتیاق احمد کی شکایت پر ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top