اسلام آباد:
انسداد دہشت گردی عدالت نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاج کرنے والے 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے قتل پر احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار 48 ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیے۔ سماعت جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
عدالت نے 42 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اور 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔
پولیس نے ملزمان کے مزید 4 روزہ جسمانی کی استدعا کی تھی، تھانہ سیکرٹریٹ میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




