ہاکی ورلڈکپ میں کوالیفاٸی کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

WhatsApp Channel Join Now

ہاکی ورلڈکپ 2026 میں کوالیفاٸی کرنے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر گرین شرٹس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار کھلاڑیوں کو خوش آمدید کرنے ایئرپورٹ پہنچیں۔ ان کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے حکام بھی موجود تھے۔

کھلاڑیوں کی آمد پر ہار پہنائے گٸے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کے سیمی فاٸنل میں جاپان کو شکست دے کر آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کی ہے۔

ہاکی ورلڈکپ رواں سال ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top