قطر کی فضائیہ نے نے دعویٰ کیا ہے کہ انتباہ کے باوجود سرحدی خلاف ورزی کرنے پر اپنے دفاع میں ایران کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر کی وزارت دفاع نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ فضائیہ نے ایرانی ساختہ سوکھوئی ایس یو-24 جنگی طیاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قطری فضائی حدود کی جانب بڑھ رہے تھے۔
قطری وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے سات بیلسٹک میزائل اور پانچ ڈرون بھی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیے گئے اور کوئی میزائل اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔
قطر نے ایران کی سرحدی خلاف ورزی کو غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ سمیت اعلیٰ ملٹری قیادت شہید ہوگئی۔
جس کے جواب میں ایران نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت اور قطر میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




