کراچی:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں کراچی سمیت دیگر ملکی ائیرپورٹس پر پیر کو 106 بین الاقوامی روٹس کی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بدستور متاثر ہے، ملک کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے روانہ ہونے والی انٹرنیشنل روٹس کی 106 پروازیں منزل مقصود کی جانب اڑان نہ بھرسکیں۔
کراچی ائیرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، قطر، شارجہ، کویت، بحرین کی 32 پروازیں منسوخ ہوئیں، پشاور ائیرپورٹ پر ڈومیسٹک اور بین الاقوامی تمام 22 فلائٹ منسوخ کردی گئیں۔
لاہور ائیرپورٹ سے مختلف ائیرلائنز کی دبئی، ابوظبی، شارجہ، بحرین جانے والی 22 پروازیں، فیصل آباد سے 4، کوئٹہ سے 2 اور ملتان سے 4 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
تین روز کے دوران ملک بھر کے ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے ملکوں کو جانے والی 350 سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




