گلشن اقبال میں نوسربازوں نے نوجوان کا اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے کر مختلف ٹرانزکشن کے ذریعے 9 لاکھ روپے سے محروم کر دیا جبکہ نوجوان کے والد نے عزیز بھٹی تھانے میں واردات سے متعلق درخواست جمع کرا دی۔
عزیز بھٹی تھانے میں میں درخواست گزار کامران خان چشتی نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گلشن اقبال بلاک 8 کا رہائشی ہیں اور ان کا بیٹا گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے قطار میں باہر کھڑا تھا کہ اس دوران اے ٹی ایم روم میں پہلے سے موجود شخص باہر آیا اور اس نے میرے بیٹے سے کہا کہ میرا اے ٹی ایم کارڈ کام نہیں کر رہا ہے ، شاید مشین خراب ہے یا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے اور اس نے میرے بیٹے سے کہا کہ تم زرا اپنا کارڈ اے ٹی ایم میں استعمال کر کے چیک کرو۔
انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اس شخص کے بلانے پر اے ٹی ایم روم میں چلا گیا اسی دوران مزید 2 مشبتہ افراد بھی اندر آگئے اور اس دوران جس شخص نے میرے بیٹے کو اندر بلایا تھا اس نے میرے بیٹے سے کارڈ لے کر کہا کہ میں اسے چیک کرتا ہوں جس پر میرے بیٹے نے بے دہانی میں اپنا اے ٹی ایم کارڈ اس شخص کو دے دیا جبکہ دیگر دو افراد نے بیٹے کو اپنی جانب متوجہ کیا اس دوران اس شخص نے کمال ہوشیاری سے اے ٹی ایم کارڈ اپنے جیب میں ڈال لیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان نے میرے بیٹے سے کہا کہ اپنا پن کوڈ لگاؤ جبکہ اس شخص نے میرے بیٹے کا اے ٹی ایم کارڈ مشین میں ڈالا ہی نہیں تھا اور میرے بیٹے نے پن کوڈ بھی ان کے سامنے استعمال کیا، جسے انہوں نے نوٹ کرلیا، میرا بیٹا پن کوڈ ڈالتا رہا جبکہ کارڈ تو مشین میں تھا ہی نہیں اس دوران تینوں افراد نے بیٹے سے کہا کہ تمھارا کارڈ مشین میں پھنس گیا ہے صبح بینک آکر اسے نکلوا لینا۔
پولیس کو بیان میں انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میرے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشنز شروع ہوگئیں جبکہ میں اعتکاف میں تھا اور اس دوران میں نے ٹرانزیکشن میسجز نہیں دیکھے، نوسربازوں نے 16 مارچ سے 17 مارچ کی صبح رات بارہ بج کر 10 منٹ تک میرے اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے نکال لیے۔
درخواست گزار کے مطابق ایک ٹرانزیکشن 16 مارچ کی رات 9 بج کر 28 منٹ پر اسی نجی بینک کے دوسرے اکاؤنٹ میں دو لاکھ روپے کی رقم عبیدالرحمان نامی شخص کے اکاؤنٹ میں بھیجی گئی جبکہ دوسری بار دو لاکھ، تیسری بار 17 مارچ کی صبح دو لاکھ، چوتھی اور پانچویں بار حیدر آباد سیٹزن کالونی سے بالترتیب دو لاکھ اور 50،50 ہزار روپے 2 بار نکالے گئے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




