وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیڈلائن کے آخری لمحات میں امریکی صدر سے دو ہفتوں کی توسیع اور اتنے ہی عرصے کے لیے ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران پاکستان کی اس تجویز کا مثبت جائزہ لے رہا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے امریکی ویب سائٹ ایکسکیوز سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان کی اس تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ اس پر جلد ردعمل دیں گے۔
امریکی اور ایرانی حکام کے مطابق موجودہ سفارتی کوششیں حوصلہ افزا ہیں اور اگر مزید وقت دیا جائے تو کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔
Diplomatic efforts for peaceful settlement of the ongoing war in the Middle East are progressing steadily, strongly and powerfully with the potential to lead to substantive results in near future. To allow diplomacy to run its course, I earnestly request President Trump to extend…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے۔
پاکستان کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اس دوران آبنائے ہرمز کو کھول دے تاکہ عالمی تجارت کا بہاؤ بحال ہو سکے جبکہ سفارتی کوششوں کو مکمل ہونے کا موقع ملے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




