پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم نے سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کا نشانہ بناکر ہنگامہ آرائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم کے کارکنان کا سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا ہوا اور یہ واقعہ لا کالج کے سامنے پیش آیا۔
طلباء تنظیم کے کارکنوں نے سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا اور گاڑی کے شیشے توڑ دیے جبکہ اہلکاروں پر شیشے کی بوتلیں پھینکیں جس سے متعدد گارڈ زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ لاء کالج بند ہونے کے بعد زبردستی داخلے کی کوشش کی گئی۔ اجازت نہ ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ شرپسندی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
اُدھر طلبا تنظیم نے کہا کہ افطار کی اجازت دینے کے باوجود پروگرام کو روکنے کی کوشش کی گئی جس کے باعث بدنظمی اور پھر معاملہ خراب ہوگیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




