پشاور:
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں شدت پسندوں نے دو مختلف مقامات پر پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔
پولیس کے مطابق ناصر باغ کے علاقے سخی پل چوکی پر حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک یلغار کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی فوری جوابی کارروائی پر شدت پسندوں نے راکٹ فائر کیے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ادھر تھانہ متنی کی حدود میں پاسنی پولیس چوکی پر بھی حملے کی کوشش کی گئی، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مشکوک نقل و حرکت کو مانیٹر کرتے ہی اہلکار الرٹ ہوگئے اور حملہ آوروں کو پیش قدمی سے روک دیا گیا۔
سی سی پی او میاں سعید نے واقعے کے بعد شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




