ماسکو: روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دمتری میدودیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش جاری رکھی تو اس کے سنگین عالمی نتائج نکل سکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں میدودیف نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملے برداشت کر سکتا ہے، تاہم ان حملوں نے ایرانی قوم کو مزید متحد کر دیا ہے۔ ان کے بقول ایران اب دگنی توانائی کے ساتھ جوہری صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے باعث امریکا اور اسرائیل نے اپنے شہریوں کو زیادہ خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میدودیف کے مطابق یہ جنگ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی عالمی بالادستی برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔
سابق روسی صدر نے مزید کہا کہ اگر ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کا ’پاگل پن‘ نہ روکا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے اور کوئی بھی واقعہ اس کا نقطہ آغاز بن سکتا ہے۔
انہوں نے یورپی رہنماؤں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جانتا ہے کہ روس کے ساتھ جوہری تنازع کی کیا قیمت ہوگی۔ ان کے مطابق اگر نیوکلیئر جنگ ہوئی تو اس کے نتائج ماضی کے ایٹمی حملوں سے کہیں زیادہ تباہ کن ہوں گے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




