وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات، ریڈ الرٹ جاری، مختلف شاہراہیں بند کر دی گئیں

WhatsApp Channel Join Now


اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سمیت تمام ڈی آئی جیز اور سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

گندم گودام، ایران ایونیو، روات ٹی کراس اور بہارہ کہو کے علاقوں میں گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ مشکوک افراد کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top