وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

WhatsApp Channel Join Now

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔

عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top