نیوزی لینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر بریٹ رینڈل فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 5گیندوں پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولربن گئے، انہوں نے8گیندوں پر 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
سنٹرل ڈسٹرکٹ کے فاسٹ بولر بریٹ رینڈل نے یہ کارنامہ نیپئر میں نارتھ ڈسٹرکٹ کے خلاف پلنکٹ شیلڈ ٹورنامنٹ میں کیا، میچ میں رینڈل نے اپنے دوسرے اوور کی آخری گیند اوپنر ہنری کوپر کو کیچ آؤٹ کراکر وکٹ حاصل کی۔
اگلے اوور کی پہلی گیند پر ان کی گیند پر بیٹر راول اسٹمپ آوٹ ہوگئے، اگلی ہی گیند پر گیند پرکارٹر کو وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کراکربریٹ رینڈل نے ہیٹ ٹرک مکمل کی،چوتھی گیند پر رابرٹ او ڈونل کی وکٹ پانے والے بریٹ رینڈل نے اگلی گیند پر کرسٹیان کلارک کو آوٹ کرکے تہلکہ مچا دیا۔
تاہم بین پومارے نے رینڈل کو چھٹی وکٹ لے کر ڈبل ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے نہیں دیا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں 8گیندوں پر 6وکٹیں لینے والے پہلے بولر کا اعزاز پانے والے رینڈل نے 11 اوورز میں 25 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
قبل ازیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈبلن میں کرٹس کیمفر نے 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ زمبابوے کی ویمن آل راونڈر کیلس نڈہلوو بھی ڈومیسٹک ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




