نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقام ایک بارپھر تبدیل کردیا گیا۔ اب ملتان میں یہ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کو پانچ مارچ سے پشاور میں کرانے کا اعلان کیا تھا، جس کو چند روز قبل راولپنڈی میں شفٹ کیا گیا تھا۔
ذرائع کےمطابق لاجسٹک ایشوز کی وجہ سے اب یہ مقابلے ملتان میں کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایونٹ کا حصہ تمام دس ٹیموں کو پنڈی کے بجائے ملتان پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقام تبدیل کرنے کے بعد ایک روز ٹورنامنٹ کوآگے بڑھاکر اب 6 مارچ سے اس کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ میچز کےدوران ریسٹ ختم کردیاگیاہے جبکہ فائنل 17 مارچ کو ہی کھیلاجائے گا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




