ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے بعد مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث بھارت میں پھنسی ٹیموں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں بھارت سے واپسی کے لیے آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ چارٹر طیاروں پر روانہ ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کھانے والی انگلش ٹیم آج شام ممبئی سے لندن روانہ ہو گی۔
ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کل کولکتہ سے مختلف چارٹر پروازوں پر اپنے اپنے وطن روانہ ہوں گی۔
کیشوو مہاراج، جیسن اسمتھ، جارج لنڈے اور کوچنگ اسٹاف سمیت جنوبی افریقی ٹیم کے کچھ ارکان نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوں گے جہاں 15 مارچ سے محدود اوورز کی سیریز کا آغاز ہو گا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم اپنے آخری میچ کے بعد 6 دن سے کولکتہ میں محصور ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہیں پھنسی ہوئی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




