لاہور:
تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مسلسل 35 سال سے منعقد ہونے والا اجتماعی اعتکاف منسوخ کردیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے اس سال شہر اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر کے کارکن اپنے اپنے شہروں، دیہات میں معتکف ہوں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




